عید پر بہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز، چیف آفیسرز کو وزیر اعلیٰ آفس بلالیا،خراج تحسین، شاباش، تعریفی اسناد بھی دیں

لاہور (قدرت روزنامہ )عید پر صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینٹری ورکرز اور چیف آفیسرز کو وزیر اعلیٰ آفس بلا لیا،عید پر بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ کو2سینٹری ورکر نے پنسل سے بنا پورٹریٹ پیش کیا جس پروزیر اعلیٰ نے ان کاشکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نے بہترین کارکردگی پر سینٹری ورکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر سینٹری ورکرز کے درمیان جا کر بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے خواتین سینٹری ورکرز سے احوال دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سینٹر ی ورکرز اور چیف آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیروز کے درمیان بیٹھنا چاہتی ہوں، دلی مسرت ہورہی ہے۔عید فیملی کے ساتھ نہیں منائی بلکہ پنجاب میں صفائی کرائی اور نگرانی کی۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا شرف عطا کیا ہے۔صفائی عید تک محدود نہیں، ستھرا پنجاب ایسے ہی ہونا چاہیے،ہر روز ایسے ہی پنجاب چمکانا ہے۔ پنجاب میں عید پرصفائی کے سب معترف ہیں، مخالفین نے بھی کہا شاید اتنی قربانی نہیں ہوئی۔ سڑکوں کو ایسے دھویا کہ جیسے کوئی گھر کو صاف کرتا ہے،بو ختم کرنے کے لئے عرق گلاب ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا۔ اپنے ملک، صوبے اور شہر کو صاف رکھنا ہے،سر فخر سے بلند کیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کا سسٹم لا رہے ہیں، وسائل بھی مہیا کر یں گے۔ اربن ایریا کے ساتھ دیہاتی علاقوں میں بھی صفائی ہوئی۔

معروف صحافی اور ولاگر رضی دادا نے کہا کہ بیٹی آئی ہے تو گھر کی طرح پنجاب چمک رہا ہے۔اپنے ملک کو صاف رکھنا،آلائشیں اور گندگی اٹھانا بہت بڑا کام ہے۔سینٹری ورکرز نے3 دن اتنی گرمی میں 20،20 گھنٹے کام کیا۔سب ہیروز کو بہترین صفائی پر شاباش دیتی ہوں۔ بڑے پیمانے پرجانوروں کی قربانی ہوئی، اس دفعہ کہیں گندگی یا تعفن نظر نہیں آیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید پر ستھرا پنجاب مشن پر بریفنگ میں بتایا کہ عید کے 3 دنوں میں 1 لاکھ 80 ہزار ٹن ویسٹ تلف کیا گیا۔18لاکھ جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے تلف کیا گیا۔ 32 ہزار سے زائد بائیو ڈیگریڈ ایبل بیگ تقسیم کیے گے۔55 ہزار سینٹری ورکرز نے شدیدگرمی میں فرائض سرانجام دیئے۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاونین خصوصی ذیشان ملک، راشد نصراللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹریز، لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد،ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا،راولپنڈی،ساہیوال،گوجرانوالہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

2 mins ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

15 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

20 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

24 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

28 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

38 mins ago