فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصویر کی وجہ سے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصویر کی وجہ سے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فیروز خان گزشتہ ماہ سے اپنی دوسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے اور لوگ پہلی بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے .


گزشتہ روز فیروز خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں فیروز خان کے ساتھ ان کی دوسری اہلیہ دعا کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فاطمہ اپنے باپ فیروز خان کی گود میں ہوتی ہے اور اپنی دوسری ماں کو دیکھ رہی ہوتی ہے . اس تصویر میں فیروز خان نے معروف فاسٹ فوڈ چین ’کے ایف سی‘ کا بیگ بھی پکڑ رکھا ہوتا ہے، چنانچہ جہاں صارفین فاطمہ کی وجہ سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کے ایف سی سے خریداری کرنے پر بھی انہیں سخت سست سنا رہے ہیں .
رپورٹ کے مطابق غزہ میں غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور کئی اسرائیلی اور مغربی برانڈز اس قتل و غارت میں اسرائیلی فوج کو ہر ممکن سپورٹ کر رہے ہیں، جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے . مسلمانوں کی کی ایک بڑی تعداد ان تمام برانڈز کا بائیکاٹ کر رہی ہے . ایسے میں فیروز خان کے ہاتھوں میں کے ایف سی کا فوڈ بیگ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ ہو گئے .
فیروز خان اس سے قبل اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی وجہ سے بھی تنازعے کی زد میں آ چکے ہیں جس پر ’ایف کے اسرائیل‘ لکھا ہوا تھا . واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018ءمیں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی اور 2022ءمیں میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں