فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصویر کی وجہ سے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکار فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصویر کی وجہ سے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فیروز خان گزشتہ ماہ سے اپنی دوسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے اور لوگ پہلی بیوی اور دو بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔
گزشتہ روز فیروز خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی، جس میں فیروز خان کے ساتھ ان کی دوسری اہلیہ دعا کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فاطمہ اپنے باپ فیروز خان کی گود میں ہوتی ہے اور اپنی دوسری ماں کو دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اس تصویر میں فیروز خان نے معروف فاسٹ فوڈ چین ’کے ایف سی‘ کا بیگ بھی پکڑ رکھا ہوتا ہے، چنانچہ جہاں صارفین فاطمہ کی وجہ سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں کے ایف سی سے خریداری کرنے پر بھی انہیں سخت سست سنا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے اور کئی اسرائیلی اور مغربی برانڈز اس قتل و غارت میں اسرائیلی فوج کو ہر ممکن سپورٹ کر رہے ہیں، جن میں کے ایف سی بھی شامل ہے۔ مسلمانوں کی کی ایک بڑی تعداد ان تمام برانڈز کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ ایسے میں فیروز خان کے ہاتھوں میں کے ایف سی کا فوڈ بیگ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ ہو گئے۔
فیروز خان اس سے قبل اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کی وجہ سے بھی تنازعے کی زد میں آ چکے ہیں جس پر ’ایف کے اسرائیل‘ لکھا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018ءمیں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی اور 2022ءمیں میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

Recent Posts

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

12 mins ago

عثمان وزیر نے حکومتی سپورٹ کے بغیر ہی اپنی مسلسل 13ویں فائٹ جیت لی

بنکاک(قدرت روزنامہ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی۔بنکاک تھائی…

36 mins ago

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کے…

45 mins ago

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی…

1 hour ago

میرے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کی جائیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے حاملہ ہونے کی خبریں…

1 hour ago

ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے…

1 hour ago