بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نے کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انو کپور نے فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ انو کپور سے میڈیا نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی طرف سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل مانگا۔اس پر لیجنڈری اداکار نے پہلے تو اداکارہ کو پہنچانے سے انکار کیا تاکہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا جاسکے اور استفسار کیا کہ کنگنا رناوت کون ہے؟ کیا وہ خوبصورت ہے؟

انو کپور جو آج کل اپنی فلم ’ہمارے بارہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی کنگنا رناوت سے متعلق سوال کیا۔انہوں نے پہلے بالی ووڈ کوئین کو پہنچانے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ کنگنا جی کون ہیں؟ پلیز بتاؤ نہ کون ہیں؟ ظاہر ہے آپ پوچھ رہے ہیں تو کوئی بہت بڑی اداکارہ ہوں گی، خوبصورت ہیں کیا؟

اس پر میڈیا نے انہیں بتایا کہ اداکارہ حال ہی میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں، جس پر انو کپور نے کہا کہ اوہ، وہ بھی منتخب ہوگئیں؟ اب تو بہت طاقتور ہوگئی ہیں، کنگنا رناوت کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

4 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

4 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

4 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

5 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

5 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

6 hours ago