وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر لیو جیان چاؤ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

چینی وزیر نے کہا چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ایک خاص مقام دیا ہے، چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا اور سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کےلیے مشترکہ طور پر کام کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر دونوں ممالک میں مکمل سیاسی اتفاق رائے قابل اطمینان ہے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے چینی وزیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Recent Posts

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

13 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

17 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

21 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

26 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

35 mins ago

فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 21 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ )فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 4 گھروں میں ڈکیتی کے…

49 mins ago