بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر0.94 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 23.78 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 20 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں روزمرہ استعمال کے 5 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس کے برعکس 25 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 3.76 فیصد، ڈیزل 0.84 فیصد، باسمتی چاول0.08 فیصد، دال مسور0.08 فیصد اورچکن کی قیمت میں 0.05 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 65.84 فیصد، آلو5.61 فیصد، پیاز3.78 فیصد، کیلا3.29 فیصد، ایل پی جی 2.44 فیصد، سگریٹ 1.67 فیصد، دال مونگ 1.53 فیصد، لہسن 1.29 فیصد، تازہ دودھ 0.95 فیصد، انڈے 0.83 فیصد، جارجٹ 0.28 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 0.17 فیصدکااضافہ ہوا۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.58 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.44 فیصد، 1.20 فیصد، 1.11 فیصد اور0.69 فیصدکااضافہ ہوا۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پرکیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

25 mins ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

38 mins ago

عثمان وزیر نے حکومتی سپورٹ کے بغیر ہی اپنی مسلسل 13ویں فائٹ جیت لی

بنکاک(قدرت روزنامہ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی۔بنکاک تھائی…

1 hour ago

موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر قائد میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کے…

1 hour ago

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی…

2 hours ago

میرے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانا بند کی جائیں، کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کا منہ بند کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے حاملہ ہونے کی خبریں…

2 hours ago