مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، پاکستان اور چین کا سی پیک کے درمیان5نئی راہداریوں پر اتفاق ہوا ہے،سی پیک فیز ٹو کے تحت قائم ہونے والی نئی اقتصادی راہداریاں 5ایز فریم ورک کا حصہ ہیں، گوادر بندرگاہ چین کو بحیرہ عرب تک براہ راست رسائی فراہم کرتی ہے، پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک استحکام، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے لئے اہم ہے، پاکستان اور چین کا زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق ہوا ہے، چینی راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کے لانچ سے دوستی کی نئی بلندیوں کا آغاز ہو گیا، پاکستان چین تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان منفرد ،دوستانہ تعلقات ہیں، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی جب چین پاکستان میں آیا، چین نے اس وقت سرمایہ کاری کی جب کوئی پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں تھا۔

Recent Posts

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی گرگیا

میرانشاہ(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ…

1 min ago

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

جیکب آباد(قدرت روزنامہ) جیکب آباد میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران خاتون سے زیادتی کی…

15 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے کرنا درست نہ ہوگا: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا…

20 mins ago

فیصل آباد: گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) فیصل آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران…

24 mins ago

سوناکشی نے شوہر ظہیر سے 7 سال تعلق خفیہ رکھنے کی حیران کن وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے 7 سال…

28 mins ago

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے: ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے…

37 mins ago