اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے غریب کی سواری بھی مہنگی ہو گئی۔ بجٹ کے بعد اب سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی۔
ہونڈا کمپنی کی دو موٹرسائیکلز سی ڈی 70 اور سی جی 125 کا شمار پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلز میں ہوتا ہے۔ یہ اپنی پائیداری اور کفایت شعاری کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔
حالیہ عرصے میں مہنگائی کی شرح میں اضافے اور دیگر عوامل کے پیش نظر ہونڈا موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ حد کو چھو رہی ہیں۔
اس وقت سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے اور ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…