ایک امریکی سالانہ کتنے گھنٹے آن لائن ’ونڈو شاپنگ‘ میں گزار دیتا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک امریکی روزانہ لگ بھگ اڑھائی گھنٹے انٹرنیٹ پر ونڈو شاپنگ یا ان چیزوں کو دیکھنے میں گزارتے ہیں جنہیں وہ خریدنا چاہتے ہیں، یعنی ایک امریکی سالانہ 873 گھنٹے انٹرنیٹ پر ونڈو شاپنگ میں گزار دیتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ونڈو شاپنگ کرنے کے لیے ’ڈریم اسکرولنگ‘ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ امریکی کمپنی ’امپاور‘ نے حال ہی میں ’ڈریم اسکرولنگ‘ سے متعلق ایک مطالعہ کیا ہے۔ کمپنی کی کمیونی کیشن ہیڈ ریبیکا رکرٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ لوگوں کے خوابوں کے لیے ایک طرح سے دکان ہے۔ جہاں وہ گھر، چھٹیاں گزارنے کے لیے مقامات یا ریٹائرمنٹ کے بعد کے لائف اسٹائل کی منظر کشی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صارفین ’ڈریم اسکرولنگ‘ کے حوالے سے احتیاط برتیں کیوں کہ یہ پریشان کن ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ ہم سارا دن بالی میں چھٹیاں گزارنے یا اپنے گھروں کو لگژری بنانے کے خواب دیکھنے میں نہیں گزار سکتے۔ ڈریم اسکرولنگ کرنے والوں کو یہ بات یاد رکھنی ہے کہ اصل زندگی اس سے بالکل الگ ہے۔
مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کے ڈریم اسکرولنگ کا مثبت اثر بھی ہے لیکن جب تک کہ یہ ضرورت سے زیادہ نہ ہو رہی ہو۔ مطالعے میں شامل 71 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ڈریم اسکرولنگ انہیں اپنے گولز یعنی مقاصد تک پہنچنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
مطالعے سے معلوم ہوا کہ ڈریم اسکرولنگ کرتے وقت لوگوں کو جوتے اور دیگر چیزوں کی 49 فی صد تلاش میں ہوتے ہیں۔ 30 فی صد لوگوں کو ٹیک گیجٹس، 29 فی صد کو فرنیچر اور گھر کی سجاوٹ کا سامان، 25 فی صد کو تفریحی یا گھونے پھرنے کی جگہوں کی تلاش ہوتی ہے۔
مطالعے کے مطابق ڈریم اسکرولنگ کرتے وقت 23 فی صد لوگ بیوٹی پروڈکس اور 21 فی صد گھر اور اپارٹمنٹ کی تلاش کرتے ہیں۔ مطالعے میں لگ بھگ 2000 عام امریکیوں سے سوال کیے گئے تھے۔
مطالعے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ’ڈریم اسکرولنگ‘ میں سب سے زیادہ وقت ‘جنریشن زی’ گزار رہی ہے۔ جنریشن زی دن میں 3 سے زائد گھنٹے ڈریم اسکرولنگ میں گزار دیتی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

12 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

35 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

46 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

47 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

56 mins ago