مرغی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

پشاور،لاہور (قدرت روزنامہ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی،مرغی کا گوشت 17 روپے کلوسستا ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق لاہورمیں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 438 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 291 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 302 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے، دوسری جانب پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 365سے کم ہو کر 345روپے ہو گئی ہے۔پشاورمیں آلو کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، آلو کی قیمت 100 روپے کلو سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہو گئی ہے۔پشاور میں ٹماٹر100 روپے کلو، پیاز 120روپے کلو، کچالو اروی 170 روپے کلو، سبز مر چ 180 روپے کلو، مٹر 300روپے کلو، ادرک 720 روپے کلو، لہسن 430 روپے کلو، لیموں 500روپے کلو میں دستیاب ہیں۔

لاہور میں پیاز درجہ اول 110 روپے کلو، آلو 80 روپے کلو، ٹماٹر 80 روپے کلو، سبز مرچ 140 روپے کلو،ادرک 650 روپے کلو، لہسن دیسی 280 روپے کلو، کھیرا فارمی 55 روپے کلو،میتھی 120 روپے کلو، بینگن 40 روپے کلو، پھول گوبھی 140 روپے کلو اور شلجم 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

Recent Posts

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

9 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

32 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

43 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

44 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

53 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 hour ago