ملک کے بیشترشہروں میں آج بھی گرمی کی پیشگوئی، سندھ میں آندھی اور بارش کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تر بت میں 48 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز دالبندین اور جیوانی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی، حیدر آباد اور بہاولپور میں 39، لاہور میں 36، اسلام آباد اور پشاور میں 37،کوئٹہ میں 35، ملتان میں 33، مظفر آباد میں 31 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں اور با لائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔جمعہ کو کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آج یا کل کراچی شہر کے مضافات میں بادلوں کے برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔سردار سرفراز نے رواں سال کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 min ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

10 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

33 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

44 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

54 mins ago