اداکارہ سعدیہ فیصل نے اپنے لیے آنیوالے رشتے کا قصہ سنادیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ سعدیہ فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے لیے بہت رشتے آتے تھے اور رشتہ لے کر آنے والی خواتین کے بہت زیادہ مطالبے ہوتے تھے، یہاں تک کہ ایک خاتون نے آنے سے پہلے ہی والدہ سے فون پر پوچھا کہ لڑکی کی رنگت گوری یا کالی؟

اداکارہ حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں اور ان کے پوڈکاسٹ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں . پوڈکاسٹ کی ایک وائرل ویڈیو میں سعدیہ فیصل نے پاکستان میں لڑکیوں کی شادیوں کے لیے رشتہ کلچر پر کھل کر بات کی اور کہا اگرچہ اب بہت ساری چیزیں تبدیل ہو رہی ہیں لیکن ابھی تک بعض باتیں ماضی جیسی ہی ہیں .

انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ہونے سے پہلے ان کے لیے بھی بہت سارے رشتے آتے تھے اور رشتہ لے کر آنے والی ہر خاتون کے بہت سارے مطالبے ہوتے تھے . سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ شادی کے رشتے لے کر آنے والی آنٹیاں یا خواتین اپنے بیٹوں کی شکل و صورت دیکھنے کے بجائے ہونے والی بہو کی شکل و صورت اور ان کے کھانے بنانے کی صلاحیت سمیت دیگر باتوں کا خاص خیال رکھتے ہیں .

انہوں نے اپنے لیے آنے والے رشتوں کا ایک قصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے رشتہ لے کر آنے سے پہلے ہی ان کی والدہ سے فون پر ان کی رنگت اور آنکھوں سمیت بالوں سے متعلق معلومات لی . سعدیہ فیصل کا کہنا تھا کہ خاتون نے والدہ سے پوچھا کہ ان کی بیٹی کی رنگت گوری یا کالی؟ ان کی آںکھیں کیسی ہیں اور ان کے بال کتنے لمبے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں وہ خاتون بہت سارا سونا پہن کر ان کا رشتہ مانگنے کے لیے آئیں تو ان سے کھانا بنانے سے متعلق پوچھنے لگیں، جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے رشتہ لے کر آنے والی خاتون کو الٹی سیدھی باتیں سنائیں، جس پر ان کی والدہ بھی ناراض ہوئیں . انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رشتہ لے کر آنے والی آنٹی کو بتایا کہ انہیں تین کھانے انڈے، آلو اور انڈے آلو بنانے آتے ہیں .

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں والدہ صبا فیصل نے ڈانٹا اور ناراضگی کا اظہار کیا لیکن انہوں نے والدہ کو بتایا کہ خاتون اپنے بیٹے کو دیکھنے کے بجائے لڑکی کی شکل و صورت اور صلاحیتوں سے متعلق پوچھ رہی ہیں . سعدیہ فیصل نے اسی پروگرام میں بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے یونیورسٹی کے کلاس فیلو سے شادی کرلی تھی اور ان کے شوہر سے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے .

سعدیہ فیصل نے فیصل سے شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹا بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں