اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سربراہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لیے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں، سیکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔
اہم سیکیورٹی اجلاس میں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…
لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…