پاناما، پیراڈائز اور پنڈورا پیپرز نے آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی، صدرِ مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاناما، پیراڈائز اور پنڈورا پیپرز نے ہزاروں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آف شور کمپنیاں لوٹی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کرنے میں استعمال ہوئیں، پنڈورا پیپرز میں نامزد 700 پاکستانیوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دولت باہر جانے سے روکنے کے لیے پاکستان اپنے نظام کی صفائی کر رہا ہے، ایک صدی سے زائد عرصے سے مغرب کے زیرِ سایہ ٹیکس پناہ گاہوں میں لوٹی ہوئی دولت چھپانے کی ایک طویل تاریخ ہے، یہ دولت میرے ملک سمیت دیگر ممالک سے ہتھیائی گئی ہے۔عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ کھربوں ڈالر کی اس پیچیدہ اسکیم کا انداز اور طریقہ کار بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار جیسا ہے، پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف نے اس میں ہماری مدد کی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری دولت وصول کرنے والے ممالک نے لمبے عرصے تک دنیا کے غریبوں کے استحصال سے خود کو امیر کیا۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

2 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

16 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

26 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

38 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

44 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

47 mins ago