جس پر فدا تھی، اس کی شادی ہوگئی، ہانیہ عامر نے دل کی بات بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ جس لڑکے پر فدا تھیں، اب ان کی شادی ہوچکی۔

ڈان نیوز کے مطابق ہانیہ عامر حال ہی میں مذاق رات شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ماضی میں ایک لڑکے پر فدا تھیں۔پروگرام میں ہانیہ عامر اور عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ ماضی میں وہ دونوں ایبٹ آباد کے ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور دونوں کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکول سے نکالا بھی گیا تھا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے یہ اعتراف کیا کہ ان کا دل بھی ٹوٹ چکا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے کی وضاحت نہیں کی اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ دل کے ٹوٹنے کے بعد کے حالات سے نمٹنا جانتی ہیں۔پروگرام کی وائرل ہونے والی کلپ میں ہانیہ عامر بتاتی ہیں کہ انہیں آج تک یک طرفہ محبت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایسی محبت پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ محبت کے بدلے دوسرا شخص محبت دے تبھی پیار کا مزہ آتا ہے، ورنہ پھر ایسی محبت وقت کی بربادی ہوتی ہے۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر ان سے لاکھوں مداح یک طرفہ محبت کرتے ہیں تو وہ انہیں بدلے میں محبت اور پیار دیتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے دعویٰ کیا کہ ان کا کوئی بھی کرش نہیں، البتہ اعتراف کیا کہ ماضی میں وہ ایک لڑکے پر فدا ہوتی تھیں۔ہانیہ عامر نے بتایاکہ جب وہ آٹھویں کلاس میں پڑھتی تھیں تب وہ ایک کلاس فیلو لڑکے پر فدا تھیں، بعد ازاں ان کی شادی ہوگئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس لڑکے پر وہ فدا تھیں، اب بھی ان سے ان کی دوستی ہے اور اگر وہ ان کا نام لیں گی تو ہر کسی کو پتا چل جائے گا۔

Recent Posts

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

7 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

30 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

41 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

42 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

51 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 hour ago