احسن خان نے شوبز انڈسٹری میں شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہے کہ میری پسند اور لگاؤ شوبز انڈسٹری سے باہر کی لڑکی کے ساتھ ہے اور شادی بھی وہیں ہو گئی .

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکار احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی ایک پوڈ کاسٹ پر مبنی شو میں انٹرویو دیا ہے .

اس دوران احسن خان کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ میرے جوان، فٹ اور تروتازہ نظر آنے کے پیچھے کوئی راز نہیں ہے، میں ایسا ہی ہوں جیسا میں شروع سے تھا .

گردن پر ٹیٹو سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے اداکار نے گریز کیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک چینی زبان کا لفظ ہے مگر میں اس کا مطلب یا یہ لفظ آن کیمرہ شیئر نہیں کرنا چاہتا ہوں . شوبز انڈسٹری کی کسی لڑکی سے شادی نہ کرنے کی وجہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سی پڑھی لکھی، باکردار، سلجھی ہوئی، اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والی اور گھر بسانے والی لڑکیاں موجود ہیں مگر اُن کی شادی انڈسٹری سے باہر ہوئی ہے .

احسن خان نے کہا کہ یہ محظ ایک اتفاق ہے کہ اُن کا ذہن انڈسٹری سے باہر کی لڑکی کے ساتھ مل گیا اور اُنہیں وہ پسند آ گئیں .

. .

متعلقہ خبریں