وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے: عثمان شنواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد سینئر کرکٹرز کو آرام کروانے کا مشورہ دیدیا۔
بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری ان دنوں امریکی ریاست ہیوسٹن میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں، 30 سال کے عثمان شنواری نے پاکستان کے لئے ایک ٹیسٹ 16 ون ڈے اور 17 ٹی 20 کھیلے ہیں۔ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بات چیت کرتے عثمان شنواری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور دیگر سینئرز کو آرام کروایا جائے، پاکستان کرکٹ میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہئے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب سینئرز ، جونیئرز کے لئے راستہ فراہم کریں گے۔عثمان شنواری نے گلہ کیا کہ پاکستان کرکٹ صرف 15 کھلاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، یہ کھلاڑی زمبابوے، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے خلاف بھی باہر نہیں بیٹھ رہے، پھر نئے کھلاڑیوں کو کب اور کہاں موقع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو موقع ملنا چاہئے، مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرکٹرز ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔ٹیسٹ فاسٹ بولر کا کہنا تھا ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے البتہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔

Recent Posts

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

7 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

30 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

41 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

42 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

51 mins ago

بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے پاکستانی گلوکار وارث بیگ سے معافی کیوں مانگی؟ حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) وارث بیگ گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان کی میوزیکل نڈسٹری کا ایک…

1 hour ago