وسیم اکرم قومی ٹیم کی کارکردگی اور بار بار تبدیلیوں پر پھٹ پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کی کپتانی کی بار بار تبدیلی پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا شاہین آفریدی کو لے کر آئے وہ ایک سیریز ہارے اس دوران چیئرمین بدلے انہوں نے کہا کپتان تبدیل کردو تو شاہین کو ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں یہ سب ہونے پر لوگ ہم پر ہنستے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کو کپتان بنایا تھا تو اس بچے کو ایک سال تو دینا چاہیے تھا پھر آپ کپتان تبدیل کردیتے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہم سے تو یہ پوچھتے نہیں ہیں اچھا ہی ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ سے دور ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی وکٹ ٹیکنگ بولر ہیں خاص طور پر نئی گیند سے وہ وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ شاہین آفریدی آگے گیند یا پھر یارکر کریں گے پھر بھی وہ وکٹ لیتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے، کپتانی انہیں دوبارہ مل جائے گی اگر نہیں بھی ملتی تو انہیں اپنی گیم پر توجہ دینی چاہیے۔شاہین آفریدی سے ورلڈ کپ کے دوران ملاقات ہوئی تھی لیکن کمنٹری میں ہماری مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں تو صرف سلام دعا ہی ہوپاتی ہے کوئی خاص بات نہیں ہوتی۔

وسیم اکرم نے خود سے موازنے کے سوال پر کہا کہ شاہین آفریدی میری طرح نئے گیند سے اچھی بولنگ کرتے ہیں، دونوں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں اور نئی گیند اندر کی طرف لاتے ہیں، وکٹیں حاصل کرتے ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 min ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

11 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

34 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

45 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

46 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

55 mins ago