آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لئے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لئے پاکستان آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے، پاکستان نے نئے قرض پروگرام سے قبل پیشگی بیشتر اہداف حاصل کرنے میں پیشرفت کی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا۔