طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل ترین وقت میں بہترین بجٹ دیا ہے . اتحادیوں کے بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے، بجٹ کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات کریں گے، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات16 ماہ کی حکومت سے اب تک بہتر چل رہے ہیں، گندم خریداری میں کرپشن اور دوسرے معاملات ہیں، دو سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہونا معمول کی بات ہے بجٹ میں بہتری کیلئے اتحادیوں اور اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں .


نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئےطلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مثبت تنقید کرے، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات پر مثبت سوچ رکھتا ہوں، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں بات چیت نتیجہ خیز ہوگی، موجودہ حالات میں بجٹ بہترین بجٹ کے طور پر خوش اسلوبی سے منظور ہوجائے گا، تحریک انصاف کس بات پر احتجاج کررہی ہے، ایک صوبے میں ان کی حکومت ہے ہر جگہ ان کے اپوزیشن لیڈر ہیں، تحریک انصاف احتجاج کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کو بہترین صوبہ بنا کر دکھائے .

. .

متعلقہ خبریں