بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ اس حوالے سےیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ بجلی کے صارفین پورے مالی سال 25 میں 1952 ارب روپے کی خطیر رقم بطور کیپیسٹی چارجز ادا کریں گے جو اگلے مالی سال کے لئے 30.88 روپے فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت خرید (پی پی پی) میں 18.39 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔ رخصت ہونے والے مالی سال کے لیے کیپسٹی چارجز ریونیو کا ہدف 1874 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا اور بجلی کی قیمت خرید میں صارفین 30جون 2024تک 17.02 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق حکومت کو بھیجی گئی نیپرا کی آفیشل ورکنگ کے مطابق ڈسکوز کی بجلی کی خریداری کی قیمت مالی سال 24 میں 26.02 روپے سے مالی سال 25کے لئے 4.86روپے فی یونٹ بڑھ کر 30.88 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔ تاہم صارفین مالی سال 25کے دوران انرجی چارجز کی مد میں 1161 ارب روپے ادا کریں گے جو بجلی کی قیمت خرید میں 10.94 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالے گی۔ وہ مالی سال 25 میں 153.755ارب روپے ادا کریں گے جس میں ڈسکوز کی پاور پرچیز پرائسز میں 1.54 روپے فی یونٹ کا حصہ ڈالا جائے گا۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

12 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

35 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

46 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

47 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

56 mins ago