آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔جج اعظم خان نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نہیں، سارے قابل ضمانت سیکشنز لگے ہوئے ہیں، جس پر عدالت نے اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم کر دی۔واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کیخلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک، ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہے، اس سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹیکسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ کے پی میں لوڈشیڈنگ کر کے ٹیکسز لگا کر کے ظلم کیا گیا، یہ ناجائز پارلیمنٹ ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 min ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

11 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

34 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

45 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

46 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

55 mins ago