دہشتگردی سے متعلق عمرایوب کی تنقید،احسن اقبال نے پی ٹی آئی دور کا حساب مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمر ایوب تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمر ایوب نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا اور دہشتگردی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کہا کہ چینی ورکرز کے خلاف 6 واقعات میں سے 5 پی ٹی آئی دور حکومت میں ہوئے، نومبر 2018 کو کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ ہوا، اپریل 2021 کو کوئٹہ میں چینی سفیر کو نشانہ بنانے کیلئے خودکش حملہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جولائی 2021 کو خیبر پختونخوا میں دہشتگرد حملے میں 9 ورکرز ہلاک ہوئے، اگست 2021 کو گوادر میں چینی ورکرز پر حملہ ہوا، اپریل 2022 میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ ہوا۔

Recent Posts

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

23 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

46 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

55 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 hour ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

2 hours ago