ثانیہ مرزا کی بھارتی کرکٹر سے شادی کی خبریں، 20 اگست کی تاریخ کا دعویٰ

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)مقبول بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جن کی شعیب ملک سے چند ماہ قبل علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔ ثانیہ اور شعیب کی طلاق کی تصدیق ٹینس سٹار کے والد نے سوشل میڈیا پر کی تھی۔
دوسری جانب بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی جو اپنی ایڑی کی انجری کے باعث انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں، ان کی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔اب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بہت جلد ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ٹائمز ناواور زوم کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔شادی کی اِن خبروں پر ثانیہ مرزا اور محمد شامی طرف سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ۔ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا ازہان مرزا ہے جو اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

Recent Posts

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

26 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

49 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

57 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 hour ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

2 hours ago