راولپنڈی :سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات، وزیراعظم ،آرمی چیف کی خصوصی شرکت

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع کرم گزشتہ روز میں وطن پر قربان ہونیوالے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کر دی گئیں، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے جبکہ اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار، خدمات اور قربانیوں کو سراہا، وزیراعظم ، آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش رفون اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج ایک مربوط یونٹ ہے، جو ریاست کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ان شہداء کا اتحاد اور بہادری قوم کی طاقت کی مثال ہے، قوم مادر وطن کی عزت کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سپاہی ولیم نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانی دی، سپاہی ہارون ولیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے سدہ میںسکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

1 min ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

32 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

55 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 hour ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago