انتھک محنت اور درست فیصلوں کی بدولت پنجاب کا قرض کم ہوکر 1685 ارب رہ گیا : عظمیٰ بخاری اور بلال اکبر خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں کئی ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں یہ کہنا تھا وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کا جس کا اظہار انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اب تک کوئی چھٹی نہیں کی عید پر بھی وہ مسلسل کام کرتی رہیں۔ عید کے دنوں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں ریکارڈ کمی کی گئی اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ زائد لی گئی کرائے کی رقم مسافروں کو واپس کروائی گئی۔ پورے صوبے میں صفائی کا ریکارڈ قائم ہوا اور کہیں کوئی آلائش یا گند باقی نہیں رہنے دیا گیا۔ عید پر صفائی مہم کے دوران 55 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز پورے صوبے میں مسلسل متحرک رہے۔ یہی وجہ ہے کہ سینٹری ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
عظمیٰ زاہد بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتالوں کے تحت محض1 ماہ میں10 لاکھ سے زائد مریضوں کو ادویات اور علاج فراہم کیا گیا ہے تقریباً 100 روز کی حکومت میں پنجاب کے قرض میں بھی 23 ارب روپوں کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف 90 دن میں کارناموں کا شوشا چھوڑنے والی گزشتہ حکومت نے 498 ارب کے قرض کو 1705 ارب تک پہنچا دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی انتھک محنت اور درست فیصلوں کی بدولت پنجاب کا قرض کم ہوکر 1685 ارب رہ گیا ہے جبکہ پہلی بار گندم کی مد میں بھی قرض صفر ہونے جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں سوات میں پیش آنیوالا واقعہ بہت دلخراش تھا۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔
پریس کانفرنس میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کرایوں میں اوورچارجنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا گیا اور مسافروں کو اضافی وصول کئے گئے 14لاکھ 67 ہزار روپے واپس کرائے گئے۔ اس کے علاوہ 1448 گاڑیوں کے چالان جبکہ 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر مافیا کے خلاف وہ خود بھی اپنی ٹیم کیساتھ عید پر فیلڈ میں موجود رہے۔

Recent Posts

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

29 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

52 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 hour ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

2 hours ago