کوہلو،جائیداد کی لالچ میں سوتیلے بھائی جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، تحفظ فراہم کیا جائے ،شہری


کوہلو(قدرت روزنامہ)کوہلو کے علاقے سفید کی رہائشی نور حسین والد حاجی جمالدین کنگرانی مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے چار سو تیلا بھائی جائیداد کے لالچ میں آکر مجھے بار بار تنگ کر رہے ہیں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سفید کا رہائشی ہوں مگر حال ہی میں اپنے بھائیوں سے مجبور ہوکر اپنی جان کی حفاظت کے لیے کوہلو شہر میں رہائش پذیر ہوں، جبکہ اس سے قبل میرے سوتیلے بھائی جان محمد، شریف اللہ، قمر دین، محمد نواز، اور پہر دین نے ملکر مجھے ڈنڈوں کی وار سے مارا اور شدید زخمی کیا جس کا لیویز تھانہ سیفد میں ایف ائی ار بھی درج ہوئی ہے اور عدالت میں کیس بھی زیر سمات ہے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے نور حسین کنگرانی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے زخمی کرنے کے بعد بھی سوتیلے بھائی مسلسل تنگ کررہے ہیں جبکہ بلوچی رسم و رواج کے مطابق میر قیصر خان بجارانی نے ہمارے زمین کا فیصلہ کیا ہے، مگر گزشتہ روز میرے سوتیلے بھائی جان محمد کنگرانی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کرتے ہوئے ہمارے رشتے داروں، لیویز اور پولیس فورسز پر بے بنیاد اور نا جائز الزامات لگائے ہیں جس کی میں تردید کرتا ہوں، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، ڈی جی لیویز، ڈی آئی پولیس سبی رینج، کمانڈنٹ ایف سی میوند رائفلز بابر خلیل، 86 ونگ کمانڈر کرنل عمران نصیر، 101 ونگ کمانڈر کرنل کاشف، ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللّٰہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے سوتیلے بھائیاں زمین اور جائیداد کے لالچ میں آکر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

5 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

10 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

23 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

23 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

34 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

48 mins ago