بلوچستان کےجامعات میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لیا جائے،بی ایس او (پجار)


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی ایس او (پجار) کے سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے۔ کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے اندر مختلف پوسٹوں پر گریڈ ایک سے لے کر 17 تک سابقہ گورنر نے اپنے من پسند لوگوں کو بغیر کسی اشتہار کے بھرتی کیا ۔ جو بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔جسکی بی ایس او (پجار) سخت الفاظ میں مزمت کرتی ہے یہ کرپشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ہم کسی بھی روزگار کو روزگار ملنے کے مخالف نہیں ۔لیکن اس بات پ ضرور سوال کرنے کا حق ہے کہ سابق گورنر جس کا تعلق بی این پی مینگل سے تھا اس نے بغیر کسی اشتہار کے میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں پوسٹوں پر سفارش پر بھرتی کیا۔میر چاکرخان رند یونیورسٹی کے لیے اسمبلی میں اور اس کے علاوہ بھی جدوجہد کی مزید بیان میں کہا گیا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی اور یونیورسٹی اف کالج ڈیرا مراد جمالی جو کہ لسبیلہ یونیورسٹی کا کیمپس ہے وہاں کرپشن اور مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جس کی ذمہ دار وہاں کی متعلقہ اعلی عہدوں پر فائز لوگ ہیں بیان میں مزید کا گیا کہ حکومت بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ویسے تو ہمیشہ میرٹ کی بات کرتے ہیں لیکن میر چاکر خان رند یونیورسٹی اور یونیورسٹی اف کالج ڈیرا مراد جمالی کے اندر ہونے والی پوسٹوں کی بھرتیوں اور ان کے علاوہ کرپشن پر یہ حکومت نیب اور گورنر کیوں خاموش ہے بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان گورنر بلوچستان میر چاکر رند یونیورسٹی کی بنیادی مسائل اور جاری کرپشن بھرتیوں کی دو نمبر طریقے سے ایڈجسٹمنٹ کا نوٹس لے کر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیں اور تمام تر اسامیوں کو دوبارہ بھرتی کیا جائے میرٹ کی بنیاد پر گزشتہ ایک ماہ قبل کچھ اشتعار اس لیے جاری کیے گئے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی جانب سے مختلف پوسٹوں کے حوالے سے تاکہ جو لوگ انہوں نے اشتہار سے پہلے ہی بھرتی کی ہیں ان لوگوں کے پاس متعلقہ پوسٹوں کی ڈگریاں تک نہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ اس وقت میر چاکر رند یونیورسٹی کا پی ڈی الیکٹریکل کا ڈگری ہولڈر ہے جو کہ بالکل اس پوسٹ کے اہل نہیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو بلوچستان کے لوگ طلبہ طالبات والدین سب روڈوں پر ہوں گے اس کی ذمہ دار حکومت بلوچستان ہوگی۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

5 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

5 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

5 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

5 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

6 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

6 hours ago