سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات میں 23 افراد جاں بحق 1247 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی)1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ہفتہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات 868 پیش آئے جن میں 1247 افراد زخمی جبکہ 23 افراد جاں بحق ہوئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ایم ای آر سی 1122 مرک بلوچستان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے مختلف حادثات و واقعات 40 درج ہوئے جن میں 56 افراد زخمی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ مرک 1122 بلوچستان کی کارکردگی رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ، قلات، باغبانہ خضدار، درکالہ خضدار، کڑاڑو خضدار، ٹیارہ لسبیلہ، وندر لسبیلہ، سرنان پشین، چمن۔ این 50 زیارت کراس پشین، نسائی قلعہ سیف اللہ، شنکئی قلعہ سیف اللہ، بدین زئی ژوب، مانیخو شیرانی۔ این 85 گدر سوراب۔ این 65 گوگورت کچھی، بختیار آباد سبی، کیٹل فارم جعفر آباد۔ این 70 مختیار لورالائی۔ این 25 خضدار۔ این 50 ٹراما ژوب کے اعداد و شمار شامل ہیں۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…