خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹرصالح بن زین العابدین انتقال کرگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خانہ کعبہ کے محافظ اور 109ویں کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔
کلید بردار کعبہ شریف شیخ صالح بن زین العابدین الشعیبی کافی عرصے سے علیل تھے، وہ خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار تھے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھےاس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق اس وقت کے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی، معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سعيد المالكی نے ایئرپورٹ پر امام کعبہ کا استقبال کیا تھا۔
واضح رہے کہ سدانہ کعبہ کا شرف صدیوں سے الشیبی خاندان کے پاس چلا آرہا ہے، الشیخ ڈاکٹر صالح زین العابدین الشیبی بیت اللہ کے 109 ویں کلید بردار تھے۔
’سدنہ بیت اللہ‘ وہ قدیم پیشہ اور مقدس فریضہ ہے جس میں خانہ کعبہ کی دیکھ بحال، اسے کھولنے اور بند کرنے، اللہ کے گھر کو غسل دینے، اس کا غلاف تیار کرنے اور حسب ضرورت غلاف کعبہ کی مرمت کرنے جیسے امور انجام دیے جاتے ہیں۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

8 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

13 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

14 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago