دنیا کے مشہور گلیشیئر 2050 تک ختم ہو جائیں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کے مطابق دنیا کے چند مشہور ترین گلیشیئر 2050 تک کرہ ارض سے غائب ہو جائیں گے۔ اس جائزے میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل گلیشیئروں کے تیز رفتار پگھلاؤ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عالمی حدت میں اضافے کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باوجود ایسے ایک تہائی گلیشیئر خطرے کی زد میں ہیں۔
یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں پچاس مقامات پر گلیشیئر ہیں جو دنیا بھر میں گلیشیئروں کے مجموعی رقبے کا قریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔ ان میں بلند ترین (ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب)، طویل ترین (الاسکا میں) اور افریقہ میں باقی ماندہ آخری گلیشیئر بھی شامل ہیں۔

جائزے میں کہا گیا ہے کہ اگر قبل از صنعتی دور کے درجہ حرارت کے مقابلے میں عالمی حدت 1.5 ڈگری سیلسیئس سے تجاوز نہ کرے تو باقی دو تہائی گلیشیئروں کا تحفظ اب بھی ممکن ہے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کے عالمی اتحاد (آئی یو سی این) کے اشتراک سے تیار کردہ یونیسکو کا یہ جائزہ بتاتا ہے کہ عالمی حدت میں اضافے کا سبب بننے والی کاربن کے اخراج کے باعث 2000 سے یہ گلیشیئر تیز رفتار سے پگھل رہے ہیں۔
گلیشیئروں پر سالانہ 58 بلین ٹن برف پگھل رہی ہے جو فرانس اور سپین میں ہر سال استعمال ہونے والے مجموعی پانی کے برابر ہے اور دنیا بھر میں سطح سمندر میں ہونے والے اضافے میں اس کا قریباً 5 فیصد حصہ ہے۔ خطرے کی زد پر موجود گلیشیئر افریقہ، ایشیا، یورپ، لاطینی امریکا، شمالی امریکا اور اوشیانا خطے میں واقع ہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تیز رفتار کمی سے ہی گلیشیئروں اور ان پر منحصر غیر معمولی حیاتی تنوع کو تحفظ مل سکتا ہے۔ یونیسکو کاربن کے اخراج میں بڑے پیمانے پر کمی کے علاوہ گلیشیئروں کی نگرانی اور ان کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی فنڈ قائم کرنے کی وکالت بھی کر رہا ہے۔ ایسے فنڈ سے جامع تحقیق میں مدد دینے، تمام فریقین کے درمیان تبادلے کے نیٹ ورکس کے فروغ اور فوری انتباہ نیز آفات سے لاحق خطرات میں کمی لانے کے اقدامات پر عملدرآمد میں مدد ملے گی۔

دنیا بھر کی نصف آبادی گھریلو استعمال، زرعی سرگرمیوں اور توانائی پیدا کرنے کی غرض سے پانی حاصل کرنے کے لیے براہ راست یا بالواسطہ طور پر گلیشیئروں پر انحصار کرتی ہے۔ جب گلیشیئر تیزی سے پگھلتے ہیں تو لاکھوں لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اور انہیں سیلاب جیسی قدرتی آفات سے لاحق خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ سطح سمندر میں اضافے کے نتیجے میں مزید لاکھوں لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

55 mins ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

59 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

1 hour ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

1 hour ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

1 hour ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago