سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے اور عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اونٹ مالک کا موقف سن کر مقدمہ درج کیا جائے۔
اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں قید 6 ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر اونٹ مالک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مئوکل پولیس کے بجائے عدالت کو بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ جس پر اونٹ مالک کا بیان سول جج حبیب اللہ سیال کے روبرو ریکارڈ ہوگیا۔
اونٹ مالک نے کہاکہ سرکاری مدعیت میں کمزور ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس پر سول جج حبیب اللہ سیال نے 162 کے تحت اونٹ مالک سومار بیہن کا بیان سننے کے بعد منگلی پولیس کو حکم دیا کہ مالک کے موقف کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سنگدل وڈیرے نے تیزدھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

3 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

9 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

13 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

21 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

23 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

24 mins ago