سنی اتحاد کونسل کے آئین میں بڑا سقم، مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں جواب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہفتہ کے روز جمع کرائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ کے فیصلے میں کوئی سقم موجود نہیں، ای سی پی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے منتخب نمائندے سنی اتحاد کونسل میں الیکشن کے بعد شامل ہوئے جب کہ دوسری جانب مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 24 جنوری تھی۔
سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے ای سی پی کے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں انتخابات کے بعد شامل ہوئے جب کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینےکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ 1-4 کے مینڈیٹ سے سنایا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ آئین اور قانون یہی کہتا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، کیوں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا ای سی پی اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے آئین کے مطابق کوئی بھی غیرمسلم جماعت کا ممبر نہیں بن سکتا۔
الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے کوئی بھی فہرست الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان دینے کا سرٹیفکیٹ بھی مانگا،جس پرامیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے انتخابی نشان سے خود ہی دستبردار ہو گئے تھے، اس کے بعد ہی ان امیدواروں کو آزاد قرار دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جواب میں یہ بھی کہا کہ سنی اتحاد کونسل کا آئین کسی بھی غیرمسلم کی جماعت میں شمولیت کے خلاف ہے اور اس حوالے سے کڑی شرط ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم جماعت کا ممبر نہیں بن سکتا، ایسے میں سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں کیسے آلاٹ کی جا سکتی ہیں؟۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے کہا ہے کہ درج بالا عذارت کے پیش نظر آئینی اور قانونی طور پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں آلاٹ نہیں کی جا سکتیں۔
واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ 24 جون کو مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago