اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، بجٹ سے پہلے اختلافات اور تحفظات ہمیشہ سامنے آتے رہیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرکسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ فنڈز لے، ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی رہنا محسن نقوی کا شوق ہے، وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جنرل باجوہ کو کبھی توسیع کی پیشکش نہیں کی۔ محمد زبیر کے بیان پر واویلا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر خدشہ ہے کہ عمران خان کہیں محمود اچکزئی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار نہ کردیں۔
شاہد خاقان عباسی کی سیاسی پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم کا احترام ہے مگر ملک میں کسی نئی سیاسی پارٹی کی فی الحال کوئی گنجائش نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…