اسلام آباد ؛پولیس مقابلے میں 3ملزمان ہلاک، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلے میں 3ملزمان ہلاک جبکہ ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار کر لی گئی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ 4رکنی کار چور گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا،اطلاع ملنے پرپولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی،پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نےفائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کی ساتھی خاتون زخمی ہو گئی جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ذرائع کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور متعدد نمبر پلیٹس برآمد ہوئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں