اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر فائرنگ کر کے اہلکاروں اور سویلین کو شہید کرنے والے 3 دہشت گرد جہلم سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق 10 روز قبل ڈیوٹی پر مامور اے این ایف ٹیم نے جہلم کے قریب ترکئی ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی روکنے کی بجائے فرار ہونے کی کوشش کی۔
اے این ایف کی ٹیم نے ملزمان کا تعاقب کیا تو اس دوران ملزمان نے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے این ایف کے جوان اور ایک سویلین شہید ہو گیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، دہشتگرد گوادر کے رستے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں بلال، عابد اور گل فران شامل ہیں، دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…