بھاری بھرکم اسکولز بیگز سے نجات کی نئی پالیسی کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ننھے منّے طالبعلموں پر بوجھ کم کرنے کے لیے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے سرکاری پرائمری اسکول ایک نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس سے طالبعلموں کو بھاری بھارکم اسکول اسکول بیگز سے نجات مل جائے گی۔
نئی پالیسی کے تحت اسکول کے کتابیں کلاس رومز میں ہی رکھنے کے لیے چھوٹے ریکس بنائے جائیں گے جہاں بچے اپنی کتابیں رکھ سکیں گے،اس کا مقصد ایک زیادہ آسان اور بچوں کے لیے دوستانہ ماحول میں سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدام اسکول بیگز کا وزن کم کرنے اور ایک صحت مند، زیادہ پُرلطف تعلیمی تجربے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے ایک قومی روزنامے سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اس پالیسی پر ایک ماہ سے کام کر رہے ہیں اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ فیصلہ والدین اور طلباء کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ نوجوان ذہنوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔” وانی کے مطابق، ’’نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی، اور دارالحکومت کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔‘‘

Recent Posts

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

2 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

29 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

38 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

47 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

58 mins ago