وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کی منظوری دیدی،محسن نقوی نے کہاکہ آزادکشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعظم آزادکشمیر نے ملاقات کی،ملاقات میں آزادکشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال اور آزادکشمیر کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی .

وفاقی وزیر داخلہ نے آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کی منظوری دیدی،محسن نقوی نے کہاکہ آزادکشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے،آزادکشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا، آزادکشمیر کے عوام سے کئے وعدے پورے کررہے ہیں،محسن نقوی نے کہاکہ حکومت پاکستان آزادکشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے،آزادکشمیر کی خوشحالی و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں