چین کی سب سے بڑی کارساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے پُرعزم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حب پاور کمپنی لمیٹڈ (PSX: HUBC) اپنی ذیلی کمپنی، میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے، پاکستان میں BYD آٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں کاروبار کی ایک نئی لائن میں داخل ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والی اسٹاک فائلنگ کے مطابق، اس نئے منصوبے کی تکمیل میں حتمی معاہدوں پر عمل درآمد اور اثاثوں کی خریداری شامل ہوگی اور یہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور رضامندیوں سے مشروط ہے۔

چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی BYD نے اپنے مقامی پارٹنر میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپریل میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
BYD نے میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، حب پاور اور حلیب فوڈ کی بنیادی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں داخلے کا اعلان کیا۔

HUBC کی بنیادی سرگرمیاں پاور اسٹیشنز کی ترقی، ان کی ملکیت، آپریٹ اور دیکھ بھال پر مشتمل ہیں۔ کمپنی بلوچستان (حب پلانٹ) میں 1,200 میگاواٹ (نیٹ) کے تیل سے چلنے والے پاور اسٹیشن کی مالک ہے۔

Recent Posts

ٹھیکیدار مافیا سرگرم، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند

حب(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ محنت کشوں کا بدترین استحصال مقامی افراد پر روزگار کے…

4 mins ago

تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کی جانب سے عظیم الشان ریلی، پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افرادکے لواحقین کی جانب دھرنے کے گیارہ دن مکمل ہونے پر احتجاجی عظیم…

9 mins ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان بھر میں مرکزی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) زمیندار ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکرٹری…

13 mins ago

ایف سی حکام کی یقین دہانی، دکی میں کول مائنز ٹھیکیداروں کا کام شروع کرنیکا فیصلہ

دکی(قدرت روزنامہ)کول مائنز پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر حاجی محمد ایوب ناصر…

22 mins ago

کوئٹہ میں ایف سی گاڑی پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ میں ایف سی قافلے پر…

28 mins ago

نصیر آباد، شمشیر حسین مری کا قتل، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لواحقین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مقتول شمشیر حسین مری کے لواحقین شہروز مری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان…

33 mins ago