متحدہ عرب امارات کی گرمی ، کرکٹر میچ کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

دبئی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی میں کرکٹ کھیلنے والا ایک شوقیہ کرکٹر مندیپ سنگھ میچ کے بعد ہلاک ہو گیا۔

ملک میں دن بدن درجہ حرارت بڑھنے سے دن کے اوقات میں بیرونی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، چند روز قبل گرمی کی شدت کے باعث حکام نے شدید گرمی کے اوقات میں مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔کرکٹر مندیپ سنگھ کے پوسٹ مارٹم کے لیے طبی ماہرین نے فرانزک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی اچانک موت کے باعث متحدہ عرب امارات میں کرکٹ اور فٹ بال کھیلنے والے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی ہے۔

ایکسپریس کے مطابق جی فورس کرکٹ اکیڈمی کے کوچ گوپال جسپارا نے شہریوں کو دن میں شدید گرمی کے اوقات میں بیرونی کھیل کھیلنے سے منع کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شام 6 بجے کے بعد شروع کی جائیں۔برجیل رائل اسپتال، اشریج کے طبی ماہر ڈاکٹر احمد محمد عبدالرازق دیابس نے کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دن کے گرم ترین حصوں میں سخت سرگرمیوں سے گریز کریں، اور سخت سرگرمیوں میں مشغول ہونے سے پہلے اپنے جسم کو گرم موسم کے مطابق ہونے کی اجازت دیں۔

Recent Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل میچ میں بارش کا کتنا امکان ہے ؟ جانئے

بارباڈوس (قدرت روزنامہ )بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل کل…

6 mins ago

پاکستان کا الیکشن سب سے جھوٹا دھاندلی زدہ الیکشن تھا، محمودخان اچکزئی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی…

7 mins ago

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )عمران خان نے لیڈر شپ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ…

8 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں 47 ارب روپے سے زائد کے 45 مطالبات زر کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2023-24کے 47ارب روپے سے زائد کے 45مطالبات زر پیش…

11 mins ago

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پارلیمنٹرین بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پارلیمنٹرین، انسانی حقوق ،سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے اس…

18 mins ago

حکومت نے لسانی تعصب کی بنا پر ادبی اداروں کے فنڈز میں کمی کی، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری صمند بلوچ نے بجٹ میں مادری زبانوں اور…

23 mins ago