بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی .
ترجمان ایف سی کے مطابق انسداد سمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی .

ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا . سمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے . ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں