ٹیکسوں کی بھرمار پر حکومتی رکن انوشے رحمان ایف بی آر حکام پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹیکس لگانے والی حکومت کی اپنی ممبر سینیٹ انوشے رحمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام پر برس پڑیں۔

جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی سینیٹر انوشے رحمان نے ایف بی آر حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بازار جایا کریں اور دودھ، مرغی خریدا کریں، آپ یہ چیزیں خریدیں گے تو آپ میں ہمدردی پیدا ہوگی، جب آپ بھی یہ چیزیں نہیں خرید سکیں گے تب آپ کو احساس ہو گا۔

اجلاس میں انوشے رحمان نے پوچھا کہ کیا قبر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے؟ اس پر سینیٹر فاروق ایچ نائيک نے لقمہ دیا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، ابھی آئی ایم ایف کو اس کا پتا نہیں۔انہوں نے کہا کراچی میں قبر کھودنے والے گورکن پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے۔

Recent Posts

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

3 hours ago

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…

3 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

3 hours ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

3 hours ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

4 hours ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

4 hours ago