کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ کراچی کا دورہ کیا .
اس موقع پر میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی .
ترجمان میئر کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب خود گاڑی چلا کر وزیراعلیٰ سندھ کو لے کر پہلے نرسری پہنچے . نرسری پر نالوں کی صفائی پر میئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کیا . جبکہ وزیراعلیٰ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کروایا گیا . وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کے بند پوائنٹ فوری کھلوانے کی ہدایت کی .
ترجمان میئر کراچی کے مطابق وزیراعلیٰ نے بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھلوانے کی ہدایت کی . اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام تر فنڈز ریلیز کردیے گئے ہیں، کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے .
. .