وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ کراچی کا دورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بغیر پروٹوکول میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو مون سون بارشوں کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی۔

ترجمان میئر کے مطابق مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب خود گاڑی چلا کر وزیراعلیٰ سندھ کو لے کر پہلے نرسری پہنچے۔ نرسری پر نالوں کی صفائی پر میئر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ کیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ کو بلوچ کالونی کے قریب نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کروایا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نالوں کے بند پوائنٹ فوری کھلوانے کی ہدایت کی۔

ترجمان میئر کراچی کے مطابق وزیراعلیٰ نے بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی اور بند پوائنٹ کھلوانے کی ہدایت کی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام تر فنڈز ریلیز کردیے گئے ہیں، کام میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

56 mins ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

59 mins ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

1 hour ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

1 hour ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

1 hour ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago