شفقت امانت علی نے چاہت فتح علی خان کو گلوکاروں کی تذلیل قرار دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف گلوکار شفقت امانت علی کا کہنا ہے کہ چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔

نجی ٹی سے گفتگو میں شفقت امانت علی نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ ہمارے لوگوں نے چاہت فتح علی خان جیسے لوگوں کو وائرل کرکے موسیقی کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہے۔شفقت امانت علی خان کا کہنا تھا کہ صرف چاہت فتح علی خان کی وجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے۔ بہت سے لوگ انہیں (چاہت فتح) گلوکار کہہ کر پکارتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ براہِ کرم غور سے دیکھیں، چاہت فتح علی آپ کے ملک کی موسیقی اور گلوکاروں کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اس طرح کے لوگوں کو وائرل نہیں کریں۔چاہت فتح علی خان کو سٹار بنانے میں پاکستانیوں کا ہاتھ ہے۔پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اب ہمارے لوگ ایسا ہی فضول مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں، انہیں سستی تفریح ​​کی ضرورت ہے، ہمارے لوگ حقیقی کے بجائے ایک عجیب اور مضحکہ خیز فنکار کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے اثرات یہ مستقبل میں اپنے بچوں پر دیکھیں گے، اس وقت انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

57 mins ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

1 hour ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

1 hour ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

1 hour ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

1 hour ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago