اپوزیشن طالبان کے خلاف آپریشن نہیں چاہتی ،وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ طالبان کیخلاف آپریشن ہو۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو شیڈو بجٹ پیش کرتے تھے، افسوس تنقید برائے تنقید کی جاتی ہے، بجٹ سیشن کی کچھ روایات ہیں جو کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہیں۔شیڈو بجٹ بنانے میں بہت محنت لگتی ہے، اپوزیشن والے نعرے لگاتے ہیں، شیڈو بجٹ بنانے کی جسارت نہیں کریں گے، مستی خیل پانچ سال ہمارے ایم پی اے رہے، ثنا اللہ مستی خیل نوازشریف کوآقا، مائی باپ کہتے تھے، کل جو کچھ اس ایوان میں ہوا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو یہ مسئلہ ہے کہ سٹاک ایکسچینج ریکارڈ بنا رہی ہے، مدین میں شواہد کے بغیر ایک انسان کو قتل کر دیا گیا، سری لنکن منیجر کو مذہب کے نام پر قتل کر دیا گیا، سری لنکن منیجر کا کیا قصورتھا؟ انہوں نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جوطالبان کو واپس لیکر آئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گڈ اوربیڈ طالبان کی بحث کس نے شروع کی تھی ایوان کو بتایا جائے، جب کسی کو طالبان کی گولی لگتی ہے تو اس پر گڈ، بیڈ طالبان نہیں لکھا ہوتا، کل آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی، یہ معاملہ کابینہ میں بھی آئے گا۔

عطا تارڑ نے مزید کہاکہ عزم استحکام آپریشن سے ہم نے ملک کو محفوظ بنانا ہے، چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، آج ایک قرارداد پیش کی گئی ہے، کیا ہی اچھا ہوتا اس قرارداد کے حق میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے، ہم نے سرمایہ کاروں کے لئے ملک کومحفوظ بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طالبان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں، اپوزیشن والے گالم، گلوچ کے بجائے کوئی ایسی تجاویز لائیں جس پر ہم عمل کر سکیں، اپوزیشن کے پاس بجٹ کی کوئی تجاویز ہیں تو ان کو شامل کیا جائے گا مگر ان میں ایسی قابلیت نہیں، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں عدم استحکام رہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

8 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

17 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

45 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

54 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago