اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید گرمی کے بعد کھل کر بارش ہو گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا .

تفصیلات کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش سے جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا .

اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث درخت گر گئے . دوسری طرف سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا ہے . کراچی میں گرمی عروج پر ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے سے 41 سینٹی گریڈ پر 47 سینٹی گریڈ جیسی گرمی محسوس کی گئی . لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی ہے، 41 ڈگری میں 45 ڈگری جیسی گرمی کا احساس رہا . محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں