بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دوست ظہیر سے شادی کرلی، خوبصورت تصاویر بھی سامنے آگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر سےشادی کرلی .

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی اداکار شترو گن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے اپنے مسلمان دوست سے 7 سالہ رفاقت کے بعدشادی کر لی ہے ، سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر سناکشی نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ آج ہی کے دن 7 سال پہلے ہم دونوں پہلی بار ملے تھے یعنی 23جون 2017 کو آج ہی کے دن ہم ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کے ہو گئے ہیں .

اپنے پیغام میں سوناکشی اور ظہیر کا کہنا تھاکہ اسی دن7سال پہلے (23.06.2017) ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خالص ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے،اس لمحے تک جہاں ہمارے دونوں خاندانوں اور ہمارے دونوں خداؤں کی آشیرباد سے اب ہم میاں بیوی ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

. .

متعلقہ خبریں