موجودہ حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی،جمال رئیسانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بھی خوب تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، پورے پی ایس ڈی پی میں صرف لیپ ٹاپ پروجیکٹ رکھا ہے۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ حکومت سمندر کے کنارے ریت کی دیوار بنا رہی ہے۔ افسوس ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں، نوجوانوں کی اکثریت بےروزگار ہے۔پورا ملک منشیات کی دلدل میں دھنس رہا ہے، ملک میں نوے لاکھ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔بے روزگار نوجوان دہشتگرد تنظیموں کے آلہ کار بن رہے ہیں، نوجوانوں کو جذباتی نعروں کے ذریعے ورغلا کر ملک دشمن عناصر استعمال کر رہے ہیں۔نوجوان ایک ہتھیار ہے ہم نے اس کا صحیح استعمال نہیں کیا تو یہ ہمارے لیے ٹائم بن سکتے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بدقسمتی سے بجٹ میں اسپورٹس کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، صوبوں سے ملکر یوتھ پروگرامز تشکیل دیئے جانے چاہئیں، میں خود بھی پروفیشنل فٹبالر رہا ہوں مجھے مسائل کا پتہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی تعلیم کے ساتھ اور مختلف شہروں کو آئی ٹی سٹیز کا درجہ دیا جانا چاہیے، پرائم منسٹریوتھ انیشیٹو،اسپورٹس اسکالرشپ، یوتھ ڈیولپمنٹ پر کام کرنا چاہیے تھا۔؎

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےنوجوان ہمارے دل کے قریب ہیں، بلوچستان کے لوگ صحرا کے ریگستان سے بدترین زندگی بسر کر رہے ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دہشتگرد حملوں میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئیں، اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اپنے فیصلے خود کریں، نوجوانوں نے ملک کی تعمیر اورترقی میں بےشمار قربانیاں دیں، ملک میں نوجوانوں کی 64 فیصد آبادی ہے، بزرگوں کو چاہیے کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیےانتظامات کریں۔

Recent Posts

زمیندار ایکشن کمیٹی کا بلوچستان بھر میں مرکزی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) زمیندار ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کو سیکرٹری…

1 min ago

ایف سی حکام کی یقین دہانی، دکی میں کول مائنز ٹھیکیداروں کا کام شروع کرنیکا فیصلہ

دکی(قدرت روزنامہ)کول مائنز پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر حاجی محمد ایوب ناصر…

9 mins ago

کوئٹہ میں ایف سی گاڑی پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ میں ایف سی قافلے پر…

15 mins ago

نصیر آباد، شمشیر حسین مری کا قتل، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لواحقین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مقتول شمشیر حسین مری کے لواحقین شہروز مری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان…

20 mins ago

ترقی یافتہ ممالک کی طرح بلوچستان میں واش سیکٹر کے فنڈمیں اضافہ کیا جائے، ہوپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سماجی رہنماؤں اورصحافیوں نے سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور تعلیمی اداروں میں…

28 mins ago

واپڈا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو بلوچستان کی شاہراہیں بند کردیں گے، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان زمیندارایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پرجھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل…

34 mins ago