امیشا پٹیل نے” غدر تھری” میں کام کرنے کی شرط رکھ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ وہ سنی دیول کی غدر فرنچائز کے تیسرے حصے میں اسی صورت کام کریں گی اگر انہیں اسکے سکرپٹ نے متاثر کیا۔

یاد رہے کہ انہیں آخری بار انیل شرما کی 2023 کی فلم “غدر 2″ میں دیکھا گیا جبکہ امیشا نے اس سلسلے کی پہلی فلم2001 کی” غدر: ایک پریم کتھا میں” بھی کام کیا تھا۔

49 سالہ امیشا نے ان خیالات کا اظہار ایکس (سابق ٹوئٹر) پر آسک می اینی کوئسچن کے سیشن کے دوران پرستاروں کے سوالوں کے جوابات کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایک پرستار نے ٹوئٹ کیا کہ “غدر تھری” میں کیا آپکا سکرین ٹائم بڑھایا جاسکتا ہے؟ دراصل جن سین میں آپ نہیں ہوتیں میں وہاں سوجاتا ہوں، صرف آپکو دیکھنے کےلیے اپنی محنت کی کمائی سے تھیٹر جاتا ہوں۔اسکے جواب میں امیشا نے کہا “غدر ٹو” ایک بہترین فلم تھی اور اسکا سکرین پلے سکرپٹ کے مطابق تھا، یہ بہت اہم ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی کو پسند کیا جائے تو پھر اسکو اپنی ترجیحات میں رکھیں۔

انکا کہنا تھا کہ بطور اداکار کوئی خود غرض نہیں ہوسکتا اور اپنی ضرورت سے زیادہ اہمیت فلم کو دی جاتی ہے، مجھے اپنے” غدر “کے کردار “سکینہ” سے پیار ہے اور مجھے آپ تمام کی جانب سے سکینہ سے پیار کی بہت قدر ہے۔

امیشا نے کہا کہ لیکن اگر مجھے” غدر تھری “میں کام کی پیشکش کی گئی تو میں اسی صورت میں کام کرونگی کہ مجھے سکرپٹ مطمئن اور خوش کرے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں ایف سی گاڑی پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ میں ایف سی قافلے پر…

4 mins ago

نصیر آباد، شمشیر حسین مری کا قتل، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لواحقین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مقتول شمشیر حسین مری کے لواحقین شہروز مری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان…

10 mins ago

ترقی یافتہ ممالک کی طرح بلوچستان میں واش سیکٹر کے فنڈمیں اضافہ کیا جائے، ہوپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سماجی رہنماؤں اورصحافیوں نے سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری اور تعلیمی اداروں میں…

18 mins ago

واپڈا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو بلوچستان کی شاہراہیں بند کردیں گے، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان زمیندارایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پرجھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل…

24 mins ago

لڑکیوں کی کم عمری میں شادیوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں گے، فوزیہ شاہین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وومن کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین کاکہناہے کہ صنفی…

31 mins ago

لاپتا افراد کیلئے جاری پرامن مظاہرین پر تشدد کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ ہوگا، گوادر بار ایسوسی ایشن

پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پسنی اور تربت میں لاپتہ…

37 mins ago